کے پی سی سی کے نائب صدر اور جنرل سکریٹریوں کی فہرست جاری:  40 میں سے 2 نائب صدر، 109 میں سے 11 جنرل سکریٹری مسلمان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اورجنرل سکریٹریوں کے لئے اے آئی سی سی نے فہرست جاری کی ہے جس میں 40 نائب صدر میں سے 2 نائب صدر مسلمان ہیں جبکہ 109 جنرل سکریٹریوں میں سے 11 مسلم کانگریسیوں کو یہ عہدہ دیا گیاہے ۔ آج کے اے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نائب صدر کے عہدے پر راجیہ سبھاکے رکن پارلیمان ناصر حسین اور حسن صاب دوتیہال کو فائز کیا گیاہے جبکہ کے پی سی سی کے جنرل سکریٹریوں کے عہدے پربنگلورسے آغا سلطان،منگلوروسےجی اے باوا،عنایت علی، ایم اے غفور،منصورعلی خان،مہروز خان ، پیارےجان،ٹمکورو سےرفیق احمد،ایس اے حُسین،سعید احمد، شاہ نظام الدین،شاکر سندی، داونگیرے سےسراج شیخ شامل ہیں۔