نوجوانوں کو انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے:ڈاکٹر ناگیندرا ایف ہوناہلی

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: نوجوانوں پر ملک کی قیادت کی اہم ذمہ داری ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ انتخابی عمل کے بارے میں جاننے اور انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ اپیل اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندرا ایف ہوناہلی نے کی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن ایڈمنسٹریشن اور انڈر گریجویٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بسویشور پی یو کالج شیموگہ کے اشتراک سے آج بسویشور پی یو کالج میں’’ نیشنل ووٹرس ڈے‘‘ کے ضمن میںمنعقدہ شیموگہ تعلقہ سطح کے ای ایل سی اور سی جے سی مقابلے۔22 پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کو انتخابات سے آگاہ کرنے اور انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے کالجوں میں (الیکٹورل لٹریسی کلب) قائم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے طلباء کو مختلف مقابلوں اور کوئز جیسی سرگرمیوں کے ذریعے انتخابی عمل اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک آئینی طور پر تشکیل شدہ ادارہ ہے جو ملک میں انتخابات کرانے کیلئے مسلسل کوشش کرتا ہے۔ کامیاب انتخابات کیلئے مسلسل نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ سویپ، ای ایل سی، سی جے سی، اساتذہ، عہدیداروں کی شرکت سے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔ ہمارا الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک بہترین اور اچھی طرح سے قائم ادارہ ہے جو ہر ریاست اور دوسرے ممالک کو بھی انتخابی تربیت فراہم کرتا ہے۔ طلباء کو صرف آج ہونے والے مقابلوں میں حصہ نہیں لینا چاہیے بلکہ پورے انتخابی عمل کو سمجھنا چاہئے، ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کرانا چاہیے اور انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انتخابات میں آخر کیوں ووٹوں کی شرح میں کمی آتی ہے، دیگر مسائل پر اچھی گفتگو ہونی چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے جمہوری نظام کو سمجھیں اور اس کا حصہ بنیں، ہمارا جمہوری نظام بہت ذمہ دار ہے۔ موجودہ نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے۔ پروگرام میں طلباء کو انتخابی عہد پڑھایا گیا۔ پروگرام میںپری یونیورسٹی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بی کرشنپا، بسویشورا اکیڈمی آف ایجوکیشن کے صدر ایس ملیشپا، نائب صدر، ایم این اودیا، جئے دیوپا، پرنسپل کے ایچ راجو، لیکچررس، سنتوش، پرتیبھا اور دیگر موجود تھے۔