شیموگہ:۔کرناٹک کے شیموگہ میںماہ فروری کے درمیان بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ہرشانامی نوجوان کے قتل کے معاملے میں گرفتار ملزمان ابھی تک جیل میں ہیں ان ملزمان میں سے آج ایک ملزم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے ۔ این آئی اے کی خصوصی کی عدالت میں زیر سماعت اس معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے عدالت نےجعفرصادق عرف بدری کو ضمانت پر رہاکیاہے۔پرانی کاروں کو فروخت کرنے والے جعفر صادق کو 24 فروری کو پولیس نے ہرشاقتل معاملے میں تعائون کرنے کے الزام میں گرفتارکیاتھا،اس معاملے میں چھٹویں ملزم جیلان کے والد جعفر صادق نے اپنی ضمانت کیلئے این آئی اے کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔جعفر صادق کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ جعفر صادق کا کوئی قصورنہیں ہے،البتہ انہوں نے اپنے بیٹے کو پولیس سےبچانے کیلئے بنگلوروپہنچائے تھے،جبکہ این آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ جعفر صادق کی خریدی ہوئی کارکو جیلان نے ہرشاکے قتل کیلئے استعمال کیاتھا،اس کے علاوہ انہوں نے جیلان کو فرار ہونے میں مددکی اور دیگر ملزمان کی حرکت کو جانتے ہوئے بھی جعفر صادق نے پولیس سے چھپانےکی کوشش کی۔دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے جعفر صادق عرف بدری کو50 ہزار روپئے کے ذاتی بانڈ اور شورٹی پر رہاکرنے کاحکم دیاہے۔اس کے علاوہ عدالت نے ضمانت پر رہاہونے والے جعفر صادق عرف بدری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں نہ ہی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوں۔
