سعودی جج 5 لاکھ ریال رشوت لیتے دھر لیا گیا

انٹرنیشنل نیوز
ریاض :۔سعودی عرب میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے والی پبلک اتھارٹی "نزاھۃ” نے المدینہ المنورہ کے علاقے میں اپیل کورٹ کے ایک جج کو 4 ملین ریال کی رقم میں سے 5 لاکھ ریال بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔”نزاھۃ” اتھارٹی نے بتایا کہ رشوت لینے میں ملوث ابراہیم بن عبدالعزیز الجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اس کے بدلے میں جنرل کورٹ میں دائر ایک مقدمے میں اس کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی۔رشوت خور جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ وہ ذاتی مفاد کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔