بریکنگ نیوز:یو نثاراحمد مائناریٹی کمیشن کے چیرمین نامزد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا مائناریٹی کمیشن کے چیرمین کے عہدے پر سابق آئی پی ایس افسر یو نثاراحمد کو کرناٹکا حکومت نے چیرمین کے عہدے پر فائزکیاہے۔یو نثاراحمد کرناٹکا پولیس کے وظیفہ یاب ڈی جی پی ہیں،سبکدوشی کے بعد انہوں نے مختلف فلاحی وسماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،کرناٹکا انٹلکچول گروپس کے ذریعے سے انہوں نے مختلف مرحلوں میں تعلیمی اور سماجی بیداری کے کام انجام دئیے۔واضح ہوکہ اس سے پہلے عبدالعظیم کرناٹکا مائناریٹی کمیشن کے چیرمن کے عہدے پرفائزتھے،ریاست میں حکومت تبدیل ہونے کے باوجو د وہ اپنے عہدےپر برقرارتھے اور انہوں نےاپنی برطرفی کے خلاف کرناٹکا ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا،لیکن کرناٹکا ہائی کورٹ نے ان کی برطرفی کو جائز قرار دیاتھا۔گذشتہ ماہ ہی انہیں اس عہدے سے ہٹایاگیاتھا۔لیکن انتخابی ضابطہ اخلاق جاری رہنے کی وجہ سے حکومت نے نئے چیرمین کی تقرری کوروکے رکھا تھا،اب ضابطہ اخلاق کے اختتام پر حکومت نے یو نثاراحمد کو مائناریٹی کمیشن کا چیرمین مقررکیاہے۔