کربکو کمپنی کی جانب سے گورنمنٹ اردو ہائرپرائمری اسکول کیلئے شفاف پانی کاانتظام

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔ تعلق کے اگربنے ہٹی گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول میں طلباء وطالبات کو شفاف پانی کیلئے  مشین کا تحفہ دیا گیا ہے۔کربکو کمپنی ملک کے کسانوں کو کھاد مہیا کرتی ہے، جو کسانون کے لئے ریڑھ کے طور پر کام کرتی ہے،کمپنی اپنی آمدنی کا ایک حصہ دیہی کسانوں کے کھیل کود کی حوصلہ افزائی پر خرچ کرتی ہے اس سال اسکولی طلباء کے لئے شفاف پینے کے پانی کی مشین دی جارہی ہے ، اس سے طلباء کی صحت پر کسی بھی قسم کے مضر اثرات کے مرتب ہونے سے بچا جاسکتا ہے انسانی زندگی کے لئے پانی بہت اہم ہے اور شفاف پانی ہر کسی کا حق ہے ،اس مشین کے مہیا کرنے سے طلباء کو بہترین شفاف پانی میسر ہوگا ،کمپنی نے اس جانب توجہ کی اور آج اگربنے ہٹی کی گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول کو معروف کاروبا ری ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کنوینر ‘کے سراج احمد ‘ کی نشاندہی پر  یہ مشین دی گئی ان خیالات کا اظہار   مشین نصب کرنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کربکو کمپنی کے نمائندہ کے کمار سوامی "نے کیا کہا کہ سراج احمد ہمیشہ تعلیم کے میدان میں طلباء کی حوصلہ افزائی صرف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ اپنی قربانیوں کے ذریعہ پیش کرنے کے عادی ہیں انکی  اس دلچسپی سے کمپنی کو اور مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے،سماج کے تمام افراد میں تعلیم سے متعلق دلچسپی ضروری ہے تعلیم ہر طبقہ کے لئے ملک کے ہر شہری کے لئے ضروری ہے جسم کو جس طرح غذا کی ضرورت ہوتی ہے بالکل ایسے بہتر سماج اور ملک کے بہترین شہری ہونے کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے ،  میں سمجھتا ہوں کہ سراج احمد  کے دل میں ملک اور سماج سے جو محبت ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ سراج احمد ہمیشہ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ان کی نشاندہی پر کمپنی کی طرف سے ان کے جذبات کا احترام کیا جاتا ہے ،سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نائب صدر، ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کنوینر ،چنگری تعلق صحافی انجمن کے  اعزازی صدر ‘کے سراج احمد ‘ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا کہ  طلباء کو چاہیے کہ  طلبا ء حکومت کی جانب سے جو سہولیات ہیں،ان کے ساتھ سماج میں جو بھی صاحب استطاعت افراد کی جانب سے تحفے دیے جائیں ان کا اپنی تعلیم کے لئے استعمال کرتے ہوئے ملک اور سماج کے بہترین شہری بنیں ،اجلاس کی صدارت یس ڈی یم سی صدر ارشد باشاہ ،خصوصی مہمان سی آر پی صبغت اُللہ ،قصبہ کی بااثر شخصیت بی کے پرکاش ، شمشیر خان ،توفیق اُللہ، اسکول صدر مدرس سید الیاس احمد وغیرہ شریک رہے۔