چنگیری:۔سال24-2023 کرناٹکا فعال صحافی انجمن ،ریاستی سطح صحافیوں کی کانفرنس کا اہتمام ماہ دسمبر کو داونگیرے میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے ،انِ خیالات کا اظہار صحافی انجمن کے ریاستی جنرل سکریٹری جی سی لوکیش نے شہر میں صحافی انجمن کے دفتر میں اتوار کو ریاستی کانفرنس سے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا ،سال 1992ء میں شہر داونگیرے میں صحافیوں کی ریاستی سطح کانفرنس منعقد کی گئی تھی،داونگیرے کو ضلع کا درجہ حاصل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہےکہ داونگیرے میں ریاستی سطح صحافی کانفرنس کرنے کا ریاستی کمیٹی نے فیصلہ لیا ہے، اگلے ایک ہفتہ میں ضلع سطح کمیٹیوں کی تشکیل دی جائے گی، تعلق صحافی انجمن کے تعلق سطح صحافیوں کو بھی اس شامل کیا جائے گا اور دی گئی ذمہ داریوں کو نبھا نا پرے گا ،ریاستی کانفرنس کو نہایت بہتر انداز میں کرنے کی مکمل کو شش کی جائے گی اور اس کو بہتر انداز میں منانے ضلع کے تما م صحافیوں کا تعاؤن ضروری ہوگا ،اگلے دنوں میں دہی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو مفت سفر کے لئے بس پاس سے متعلق حکومت سے تبادلہ خیال کیا جا چکا ہےولاوہ دیہی علاقوں میں خدمت انجام دینے والے صحافیوں کو ماہانہ وظیفہ کے لئے موجودہ ضوابط میں ترمیم اور صحافیوں کیلئے یششوینی اسکیم کے نفاذ کیلئے بھی حکومت کے سامنے مطالبہ رکھا گیا ہے ،اُمید ہے حکومت صحافیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لے کر صحافیوں کی مانگوں کو پورا کرے گی،صحافی انجمن کے ضلع صدر منجوناتھ ،خزانچی بدرناتھ، رُکن وید مورتی ،ریاستی کمیٹی کے رُکن وڈیئر ،ویریش ،دیوراج، اجلاس میں شریک رہےاجلاس کی صدارت تعلق فعال صحافی انجمن کے صدر ویریش پرساد نے نبھائی۔
چنگری فعال صحافی انجمن دفتر میں اتوار کو منعقد اجلاس میں کرناٹکا فعال صحافی انجمن کے ریاستی جنرل سکریٹری جی سی لوکیش خطاب کرتے ہوئے ضلع صحافی انجمن صدر منجوناتھ اور ریاستی کمیٹی کے رُکن وڈیئر موجود رہے۔
