شیموگہ:۔اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر راہ چلتے لوٹیروں کا پیچھا کرکے گرفتار کرنے میںکامیاب ہونے والے ٹرافک پولیس اہلکار کی بہادری پر عوام نے کافی سراہا ہے۔ شیموگہ ویسٹ زون کے ٹرافک پولیس تھانے میں خدمات انجام دے رہے وی ایچ منیشپا نے اس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ روز شہر کے اوشانرسنگ ہوم کے قریب ایک ماں اوربیٹی کھڑے ہوئے بس کا انتظارکررہے تھے، اسی دوران موٹربائک پر سوار ہوکر آئے دو نوجوان لوٹیرے لڑکی کے گلے میں موجود ہار پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے ہار کوکس کرپکڑلیااوراپنا بچائو کرنے لگی لیکن لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ ناکام ہوئی اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اسی دوران اپنی ڈیوٹی ختم کرکےاسی روڈ سے جارہے منیشپا نےان لوگوں کا پیچھاکیا اورقریب 2 کلومیٹر تک انکا پیچھا مسلسل کرتے رہے ، پیٹرول ختم ہونے کے سبب لوٹیرے بائک چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے اس دوران منیشپا کسی طرح ایک ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے تو ملزم نے چاقو دکھاکر انہیں دھمکانے کی کوشش کی مگر وہ بہادری کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئےہیں۔ ملزم کی شناخت محمد شارخ کے طور پر کی گئی ہے اورملزم کوجئے نگر پولیس تھانے کے حوالے کیا گیا ہے۔پولیس نے اس کے پاس سے چاقو بھی ضبط کرلیا ہے۔ باقی مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔
