کم عمر بچوں کے پاسپورٹ قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے : ہائی کورٹ کا تبصرہ 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کرناٹکا ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جن والدین کے درمیان طلاق کا مسئلہ اٹکا ہو اور ان میں سے ایک اگر اپنے کم عمر بچے کے لئے پاسپورٹ حاصل کرنا چاہے تو اس میں جو دشواری درپیش آتی ہے اسے دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو قوانین میں ترمیم کرنا چاہیے ۔ موجودہ قوانین میں پیچیدگی یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان طلاق کا مسئلہ التوا میں پڑا ہے اور ان میں سے کوئی ایک اپنے کم عمر بچے کیلئے پاسپورٹ حاصل کرنا یا اسے رینیو کروانا چاہتا ہے تو اس سے پہلے عدالت سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے ۔ایسے ہی ایک معاملہ پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا : ہمیں معلوم ہے کہ کم عمر بچوں کے معاملہ میں  پاسپورٹ جاری کرنے والے افسران کو اس ضمن بہت سارے مسائل اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے ۔ پاسپورٹ اور رولس اور مینول میں تضادات سامنے آتے ہیں ۔ اسے دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ قوانین میں ضروری ترمیم کرے ۔