بنگلورو:۔دکشن کنڑا ضلع اوپیننگڈی میں پی ایف آئی ممبران اور کارکنان پر احتجاج کے دوران پولس لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتےہوئے اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے حکومت سےمعاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ احتجاجیوں پر پولس لاٹھی چارج کی اے پی سی آر کڑی مذمت کرتی ہے۔ معاملےکو لےکر معصوموں کی گرفتاری اور رہائی جیسے واقعات ہوتے ہیں تو عوام مشتعل ہوتے ہیں۔ احتجاجیوں کے ساتھ بات چیت اور رضامندی کے ذریعے معاملہ کو سلجھاناچاہئے اور امن میں خلل نہ پڑے اس کا اہتمام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولس امن کی حفاظت کرنے کے بجائے تشدد کاراستہ اختیار کرنے سے معاملہ مزید الجھنے کا سبب بنتاہے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ افسران پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مناسب اقدامات کرنے کا اے پی سی آر نے مطالبہ کیاہے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چند دنوں سے دکشن کنڑا ضلع کے بالخصوص پتور اور اوپیننگڈی علاقے میں معصوموں پر حملے ہورہے تھے۔ اس طرح پرامن ماحول کو خراب کرنےکی کوششیں واقعی قابل تشویش ہیں اور مذمت کے قابل ہیں۔ پولس کو چاہئے کہ وہ ایسے معاملات میں پیشگی اقدامات کریں۔ اے پی سی آر نے شہریوں ، لیڈران اور تعلیم یافتہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی صحیح رہنمائی کےلئے آگے آئیں۔ ظلم کے خلاف قانونی جدوجہد کریں ، کسی بھی موقع پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا موقع نہ دیں۔ کسی بھی حال میں سچائی ، انصاف اور قانون کوتحفظ مہیا کرتےہوئے پرامن ماحول بنائے رکھنے کی کوششیں ہونی چاہئے۔ فرقہ وارانہ فسادات ، فرقہ وارانہ تقسیم نہ ہونے پائے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو شعور ی طورپر کوشش کرنے اے پی سی آر نے اپیل کی ہے۔
