بنگلورو:۔سال24-2023 کے پہلے ششماہی کے اعداد وشمارات کے مطابق اس سال سڑک حادثوں میں مرنےوالوں کی تعدادمیں بےتحاشہ اضافہ ہواہے۔24-2023 کے پہلے چھ مہینوں میں5830 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔مئی کےمہینے میں1094،جون کے مہینے میں965،جولائی کے مہینے میں807،اگست کے مہینے میں795 افراد سڑک حادثوں میں اپنی جانیں گنواں چکے ہیں۔مئی کے مقابلے میں اگست کا جائزہ لیاجائے تو اس مہینے میں حادثوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔اس سلسلے میں اے ڈی جی پی الوک کمارنے بتایاہے کہ سڑک حادثوں پر قابو پانےکیلئے ہم مسلسل کوششیں کررہے ہیں،باوجوداس کے لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہورہاہے۔بنگلورو،بنگلورو رول،ٹمکور اور چتردرگہ میں حادثوں سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھاگیاہے۔
