بنگلور: ۔کووڈ کے مشکل ترین حالات میں ایک طرف عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور پٹرول کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافے سے لوگ برہم ہوتے جارہے ہیں ایسے میں کرناٹکا حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت 30 پیسے بڑھا دی ہےجملہ 84.3 روپئے ایک یونٹ پر ادا کرنے ہونگے اور ان قیمتوں کو یکم اپریل سے جاری کیاجاچکا ہے اور اگلی میٹر ریڈنگ میں نئے نرخوں کو نافذ کیا جائیگا ۔ اپریل سےجاری کئی قیمتوں کو مئی اور جون میں وصول نہیں کیا جائیگا اور اسکی وجہ کووڈ کے حالات بتا ئے گئے ہیں اور کے پی سی کا کہنا ہے کہ بقیہ بل کی قیمتوں کو اکتوبر و نومبر میں وصول کیا جائیگا ۔ضمنی انتخابات ، کووڈ کے حالات کی وجہ سے قیمتوں کو نافذ کرنے میں تاخیر کئے جانے کی بات کرناٹکا پاور کارپوریشن نے کہی ہے ۔ ریاست کی بجلی کمپنیاں فی یونٹ بجلی کو 68.1 روپئے اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے تمام کمپنیوں کو صرف 30 پیسے ہی بڑھانے کی ہدایت دی ہے ۔
