داونگیرے: ۔کے ایس آر ٹی سی بس اور کارکے درمیان ہونے والے سڑک حادثے میں تین خواتین اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔یہ واقع شیموگہ داونگیرےکی سرحد پر موجود سولنگا اور نیامتی کے درمیان پیش آیاہے۔نیامتی کے قریب منگنی کی رسم کے بعد واپس بھدراوتی کے یڈے ہلی لوٹ رہے تھے،ایک اہل خانہ کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ تیز رفتارکارنےاوورٹیک کرتےہوئے کے ایس آرٹی سی بس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے کارمیں سوار تین خواتین اور ایک مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،جبکہ ڈرائیورکو علاج کیلئے شیموگہ کے نجی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔حادثے کی شدت اس قدررہی ہےکہ کارپوری طرح سےتباہ ہوچکی ہے۔اس معاملے میں نیامتی پولیس تھانے کےحدودمیں معاملہ درج کیاگیاہے۔
