این آئی اے میں کانسٹیبل کیلئے عرضیاں مطلوب

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

دہلی :نیشنل انسویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) میںکانسٹیبل کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیںہیں، کانسٹیبل کی کل 28 اسامیوں کیلئے 12 ویں جماعت مکمل کرنے والے امیدواروں سے درخواست طلب کی جارہی ہیں۔درخواست گذار کو آف لائن کے ذریعے درخواست دینی ہوگی۔17 دسمبر سےدرخواست دینے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے اور17 جنوری 2022 تک درخواست دینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار www.nia.gov.in کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔بقیہ تفصیلات:کل آسامیاں 28،تعلیمی اہلیت 12ویں جماعت کامیاب،ملازمت کی جگہ پورے ہندوستان میںکہیں بھی ہوسکتی ہے۔تنخواہ ماہانہ ₹ 21700-69100دی جائیگی۔