ثنا شاہین کالج کی جانب سے یوپی ایس سی میں کامیاب طالبہ تحسین کا پرتپاک استقبال ; تعلیم ہی قوم کی ترقی کی اصل بنیاد اور ترقی کی ضامن ہے: اشرف علی بشیر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہبلی:۔یوپی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ تحسین بانو داوڑی ساکن ہبلی ریاست کی واحد مسلم طالبہ ہیں۔انہوں نے پہلی ہی کوشش میں اس مشکل ترین امتحان میں کامیاب ہوکر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔آج ثنا شاہین کالج ہبلی کی جانب سے ان کا بیلگام ایرپورٹ پرشاندار استقبال کیا گیا۔تحسین بذریعہ طیارہ دہلی سے بیلگام ایرپورٹ پہنچیں۔ اس موقع پر ثنا شاہین ، ہبلی کے منیجنگ ٹرسٹی اشرف علی بشیر احمد نے کہا کہ تحسین بانو کی یو پی ایس سی 2021ء میں کامیابی شہر ہبلی ہی کی نہیں بلکہ پورے ریاست کی شان ہے۔ تحسین بانو نے پہلی ہی کوشش میں 482 واں رینک حاصل کرکے مسلم طالبات کے لئے ایک امید کی کرن و مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ادارہ ثنا شاہین ہبلی کی جانب سے تحسین بانو کی کوششوں اور کاوشوں کو سلا م عرض کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کے آنے والے تمام مراحل آسان ہوں۔ امید کرتے ہیں کہ وہ ایک بہترین افسر بن کر ملک وملت کے لئے مثالی افسر بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہی قوم کی اصل بنیاد و ترقی کی ضامن ہے اور خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم سے ایک پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوجاتاہے۔ آج اس کی مثال تحسین بانوکی یوپی ایس سی امتحان میں پہلی کوشش میں کامیابی ہے۔ ثنا شاہین کالج ہبلی بھی اسی سمت میں اپنے سفر کو طے کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثنا شاہین کی پہلی بیاچ کے کل 82 طلباء نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 MMBS ، 16 انجنیئرینگ ، 12 BAMS  ، 3 BDS ،  4 BHMS ، 3   بی ایس سی اگریکلچر ، 5 پھزیوتھراپی، 3 B. Pharamacy   اور  23  طلبادیگر ڈگریس میں داخلہ لیاہے۔ دیگر 5 طلبادوسری مرتبہ NEET  امتحان کے لئے تیاری کررہے ہیں۔ اس موقع پر اشرف علی بشیر احمد نے تحسین بانو کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی تربیت دوسرے والدین کے لئے ایک مثال ہے۔ تحسین بانونے ثنا شاہین کالج کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نصرت، میری محنت ، اساتذہ کی مشقت ، ماں باپ کی دعائیں ہی میری کامیابی کاراز ہیں۔انہوں نے التماس کیا کہ تمام لوگ دعا کریںکہ آنے والے تمام مراحل میں اللہ آسانی فرمائیں اور میں ملک و ملت کے لئے ایک بہترین افسر بن کر ملک کی خدمت انجام دے سکوں ۔ تحسین بانو نے مزید کہا کہ وہ ثنا شاہین کالج ہبلی کے طلباء کے لئے ترغیبی خدمات انجام دیں گی۔انہو ں نے ثناء شاہین کالج کی کامیابی اور تعلیمی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے خوشی و نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے ادارہ کی مزید ترقی کے لئے دعاء کی۔ اس موقع پر ثنا شاہین کالج کے ایگزیکٹیوٹرسٹییان محمدایوب سونور اور محمدطارق مجاہد نے تحسین بانواور ان کے والدین کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے تحسین بانوکی تربیت میں والدین کے رول کو سراہا۔ بیلگام ایرپورٹ پر ان کے بہت سارے رشتہ دارآئے ہوئے تھے ۔ ان تما م نے بھی خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے تحسین بانو کی کامیابی و کامرانی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔