دہلی:۔مودی حکومت نے کورونا کے سبب ملک میں پھیلی ابتری پر اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکہ بنانے والی کمپنیوں سے ان کا پروڈکشن بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں 45 سوکروڑ روپئے پیشگی کے طور پرادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ یہ کمپنیاں اپنے ٹیکوں کے پروڈکشن میں اضافہ کرسکیں۔ واضح رہے کہ ملک میں سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈ یا اور بھارت بائیوٹیک ، می دوہی کمپنیاں ٹیکے تیار کر رہی ہیں۔ ان میں سے سیرم انسٹیٹیوٹ کو3 ہزار کروڑ روپئے جبکہ بھارت بائیولیک کو15 سو کروڑ روپئے ملیں گے۔ اس رقم کی مدد سے وہ نہ صرف اپنا پروڈکشن بڑھاسکیں گے بلکہ ٹیکوں کی سپلائی میں بھی اضافہ کرسکیں گے۔اس سلسلے میں وز یر اعظم مودی نے ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنیوں سے میٹنگ کی اور انہیں ہر ممکن مددکرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کمپنیوں کو اپنے پروڈکشن میں تیزی کے ساتھ اضافہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور اسے رفتار دینے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ اسی لئے سبھی سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن کی صلاحیت میں اضافہ کر یں۔دوسری طرف سیرم ا نسٹیٹیوٹ کی جانب سے حکومت کوٹیکوں کی 20کروڑ خوراکیں مہیا کروائی جائیں گی جبکہ بھارت بائیوٹیک کی جانب سے 9 کروڑ خوراک دستیاب کروائی جائینگی۔ ان ٹیکوں کی قیمت پہلے سے طے شدہ 150 روپئے فی ٹیکے کے حساب سے ہی ادا کی جائیگی۔
