گارمینٹس کی وجہ سے تالاب کا پانی آلودہ ہورہا ہے:مقامیوں کا الزام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

 

شیموگہ:۔ندھیگے تالاب کا پانی آلودہ ہونےسے آس پاس کے گائوں والوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یہ الزام لگاتے ہوئےگائوں والوں کی جانب سے محکمہ آلودگی کنٹرول بورڈ سے شکایت کی گئی ہے ۔ مقامیوں کا الزام ہے کہ ندھیگے ہُچانی تالاب کو شاہی گارمینٹس سے نکلنے والاآلودہ پانی محلول ہورہا ہےاوراس آلودہ پانی کی وجہ سے تالاب کاصاف پانی خراب ہوچکا ہے اور تالاب کی آبی حیاتیات ختم ہوتے جارہے ہیں۔ جانور اس پانی کو پینے کی وجہ سے بیمار پڑرہے ہیں۔ شیموگہ تعلقے کے ندھیگے گرام میں ماچنہلی کے آئی ڈی بی،علاقے میں واقع شاہی ایکسپورٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ سے نکلنے والاگندہ پانی پچھلے 5 سالوں سے کارخانے کوآلودہ کررہا ہے، کیمیکل شدہ پانی تالاب میں چھوڑا جارہا ہے۔ یہ پانی بھدرا ڈیام کے ذریعہ کسانوں کی ہزاروں ایکر زرعی زمین اور 10 سے زائد آبی ذرائع میں شامل ہوتا ہے۔ اسطرح گارمینٹس سے نکلنا والاپانی نہ صرف اس ایک تالاب میں بلکہ کئی تالابوںکو اپنی آلودگی کا شکار بناتے ہوئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔یہ عمل حکومت کے محکمہ آلودگی کنٹرول کے برخلاف ہے۔ فوری طور پر شاہی ایکسپورٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ کارخانے پرروک لگائی جانی چاہئے اور چیانلوںاور تالابوں میں گندے پانی کو شامل ہونے سے روکنےکے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ اس ضمن میں محکمہ آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسران سے کی گئی شکایت کے بعد عہدیدار ہری شنکر نے جائے وقع کا جائزہ لیتے ہوئے تالاب کے پانی کو تجربہ کیلئے ساتھ لے گئے ہیں۔