بسواراج بومئی سے کوئی اُمید نہیں:کمارسوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔نومنتخب وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی ،سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپاکی نگرانی میں ہی ہیں،ان سے کوئی امیدیں لگانے کاکوئی فائدہ نہیں۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جس وقت کانگریس پارٹی کی حکومت تھی،اُس دوران بھی جے ڈی ایس سے جانےو الاہی وزیر اعلیٰ بناتھا اور اب جے ڈی ایس سے بی جے پی کو جانے والاہی اب وزیر اعلیٰ بناہے،اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ جے ڈی ایس میں لیڈر تیار ہوتے ہیں،لیکن ان کا استعمال کوئی اور کرتے ہیں۔کمارسوامی نے کہاکہ اس وقت کوویڈکے سنگین حالات میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کو سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا اور فوری طور پر ریاست کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہونگے۔