شیموگہ:۔ شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں سویل پولیس کی بھرتی کیلئےآج فزیکل ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیاتھا جس میں ریاست بھر سے مختلف اضلاع سے امیدواروں نے جسمانی امتحان میں حصہ لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ مختلف اضلاع سے خواتین امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں امتحان دینے پہنچی ہیں اور ضلعی پولیس ڈیپارٹمنٹ نےاس کیلئے تمام تر تیاریاں کر رکھی تھی۔ ضلع کیلئے 104 سویل پولیس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ 516 امیدواروں کو جسمانی امتحان میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ۔ اس بات کی وضاحت ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد نےکی ہے۔جسمانی امتحان مختلف زمروں میں لیا گیا جن میں قدکی لمبائی ، وزن اور سینے کی پیمائش، دوڑ،لانگ جمپ، ہائی جمپ اور شارٹ پٹ شامل ہیں۔ سابق فوجیوں اور خواتین کیلئے رعایت دی گئی ہے۔ ڈی وائی ایس پی ایشورانائک، پرشانت منولی اور دیگر سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔
