سورب میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
سورب:تعلقے میں کورونا کےمثبت واقعات میں اضافہ ہونے کے پیش نظر یہاں کےآنوٹی قصبہ میں24مئی سے مکمل لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ٹائون میں 151 کوروناپازٹیو کیسزسامنے آئے ہیں اور 15 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکےہیں۔ ایک ہی محلےکے ایک ہی خاندان کے 5 سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن پائے گئے ہیں۔ایسے علاقوں کو مائیکرو کنٹائنمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور یہاں عوام کے داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جمعرات سے اگلے پانچ دنوں تک سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور عوامی نقل وحمل پربھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف دودھ کی فروخت شام 6 بجے تک ، سبزیوںکی فروخت اورٹھیلا گاڑیوں کیلئے صبح 10 بجے کاروبار کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ میڈیکل کی دکانوں کورات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے پہرا بڑھادیا گیا ہے اور سخت بندوبست کیا جارہا ہے ۔کنٹائمنٹ زون کے رہائشیوں کو ضروریات کی چیزیں پہنچانے کیلئے یہ مدد گاری فون نمبر دیا گیا ہے: 08184-267799 اس پر کال کرکے وہ اپنی چیزیں منگوا سکتے ہیں۔تحصیلدار شیوانند پی رانے نے پابندی والے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آنوٹی پی ایس آئی پروین کمار، ٹائون پنچایت آفیسر جی روی کمار، وغیرہ موجودتھے۔