ریاستی حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے: ملیکارجن ہکرے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔ریاستی حکومت کوویڈ کے بیداری اقدامات کے نام پر ریاست کی عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے۔ اپنے سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کوویڈ کا ڈنکا بجایا جارہا ہے اوراسکے ذریعہ عوام کی زندگیوں کو مصیبتوں کے دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔ یہ الزامات تعلقہ پنچایت سابق صدر ملیکارجن ہکرے نے لگائے ہیں۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے۔ کانگریس عوام کی آواز بن کر تحریک چلارہی ہےجس کا ایک حصہ میکے داٹو منصوبے کے نفاذ میں کانگریس کے احتجاج اورپیدل مارچ ہے ، لیکن اسکو شکست دینے کیلئے کورونا کا ڈنکابجایا جارہا ہے۔پہلے ہی کورونا کے تناظر میں دو مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس سال کورونا کے معاملات میں کمی ہونے کے باوجود ریاستی حکومت سدرامیا اور ڈی کے شیوکمار کی قیادت والی کانگریس کے پیدل مارچ کو شکست دینے کی سازش کی جارہی ہےکہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ماہرین پر دبائوڈڈالتے ہوئے کوویڈ کےفرضی اعداد و شمار تیارکئے جارہے ہیں۔ کانگریس کی تحریک کوریاستی پیمانے پر مل رہی حمایت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی اس مہم کو ناکام کرنے کی سازش رچ رہی ہے ۔مزید الزام لگایا گیا کہ ایک لحاظ سے یہ تغلق دربار ہےجس میں وزیر داخلہ کے حلقہ میں منعقدہ تیپوتسوا میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ ودھان سبھا ارکان کی حلف برداری کے پروگرام میںہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان کے خلاف وزیر اعلیٰ کو کرمنل مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ اس موقع پرتعلقہ پنچایت سابق نائب صدر اشوک برداولی، بلاک کانگریس سابق صدر ایل ٹی تمپا، روی کمار، ناگراج وغیرہ موجودتھے۔