شیموگہ:۔ ہفتہ واری کرفیو کے دوران تمام صنعتوں کوجاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور کرفیو کے دوران کام پر جانے آنے والے ملازمین کو پولس پریشان نہ کرے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ شیموگہ ڈسٹرکٹ کمرشیل اینڈ انڈسٹری اسوسیشن نے آج ضلع انتظامیہ سے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبے میں ڈپٹی کمشنرکو بتایا کہ حکومت نے ویک اینڈ کرفیو کے دوران تمام صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ضروری چیزوں کی سربراہی کیلئے گاڑیوں کو چلنے کی بھی اجازت دی گئی ہے اوراس صورتحال میں نقل وحمل کیلئے پولیس کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہ کرے اسکی سہولیات فراہم کی جانی چاہئے۔ مزید انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویک اینڈ کرفیو کے دوران کام پر جانے والے ملازمین کو شناختی کارڈ دکھاکر جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کمرشیل اینڈ انڈسٹری اسوسیشن کے صدر این گوپی ناتھ، نائب صدر بی گوپی ناتھ، وسنت ، وجے کمار، جگدیش وغیرہ موجودتھے۔
