روضہ رسولﷺ پر حاضری کے اجازت نامے مردوں تک محدود

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

ریاض:۔وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی ہے- ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتی ہیں۔ انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کے لیے حاضری اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جاسکتا ہے- اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا۔ اس سے قبل نہیں۔وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں- البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔وزارت نے تاکید کی ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا- امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت ’محصن‘ درج ہو۔