حکومت میٹرو کے مسافروں کو دن دیہاڑے لوٹ رہی ہے: ویلفیئر پارٹی کا الزام

بنگلور: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری جنرل حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت نے عوام کا پیسہ لوٹنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، میٹرو ریچارج کروانے کے 60 دنوں میں اسمارٹ کارڈ کا استعمال نہ کیا جائے تو ساری رقم کو حذف کرنے کا فیصلہ بی یم آر سی یل نے کیا ہے اس فیصلے کی ہم مذمت کرتے ہیں، اگرلاک ڈاؤن جیسے واقعات درپیش ہوتے ہیں توعام لوگ کیا کریں یہ سوال پیدا ہورہا ہے، یہ ایک طرح کی کھلی لوٹ ہے، زیادہ ریچارج کرنے والوں سے زیادہ رقم بی یم آر سی یل کو فائدہ پہنچے گا، جب تک کارڈ کا استعمال نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریچارج کی رقم کارڈ میں ہی رہے۔ سکریٹری حبیب اللہ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بی یم آر سی یل مسافروں کو لوٹنے کے بجائے معقول سہولت فراہم کرے اور مسافروں کو پریشان نہ کرے.
