شیموگہ:۔ کورونا پر قابو کریں ورنہ اقتدار چھوڑ کر چلے جائیں۔ اس بات کی انتباہ ڈسٹرکٹ کانگریس صدر ایچ ایس سندریش نے حکومت کو کیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعہ نامہ نگاروں کو مطلع کیا کہ کورونا کی دوسری لہر کے پھیلنے کا ذمہ دار براہ راست مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو ٹہراتے ہوئےالزام لگایا کہ ماہ دسمبر سے ہی حکومت کو اس بات کی آگاہی ہوچکی تھی کہ کورونا دوبارہ اپنا قہر پھیلا سکتاہے لیکن اسکے بعد بھی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔ کسی طرح کے عملی اقدامات اٹھائے بغیر محض اشتہارات اور تشہیر کے ذریعہ کورونا کوروکنے کی کوشش ہوئی ہے۔ انتخابات ، تشہیریں یہ سب مفاد پرست سیاست اوربدعنوان حکومت کی نشانیاں ہیں۔ بدعنوانیوں میں ہی وقت گذاررہی بی جے پی حکومت آج خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ ہے۔ آج ہزاروں افراد کے مرنے کے حالات رونما ہوچکے ہیں اسکی اہم وجہ بھی حکومت کی لاپرواہی ہی ہے کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جملہ7جگہوں پر آکسیجن کی تیاری کرنے والے یونٹ قائم ہیں۔ 4 یونٹ صرف بلاری میں ہی موجود ہیں جہاں روزانہ 800 میگاٹن آکسیجن کی تیاری ہوتی ہے۔لیکن یہ بھی مریضوں کیلئے ناکافی بتائی جارہی ہے ۔ اس مطلب یہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ، یہ ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہونی چاہئے۔ انہوں نے ویکسین کے معیار پر بھی شک وشبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں 1 کروڑ لوگوں کو کوویڈ کی ویکسین لگائی گئی تھی ان میں 21ہزار لوگوں کو کورونا متاثر کرچکا ہے ، اوردوسری ویکسین لینے کے بعد بھی 6 ہزار لوگوں کو کورونا اپنا شکار بنا چکا ہے۔ کچھ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین پہلے والے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تیار کی گئی ہے بدلے ہوئے کورونا وائرس کا اس پر اثر نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کریں یا نہیںتو اپنے اختیارات سے علیحدہ ہوجائیں ،کانگریس پارٹی حکومت کے اس عمل کے خلاف آخری لمحےتک احتجاج کرتی رہے گی۔ پریس کانفرنس میں سی ایس چندربھوپال، ایم چندن،سابق رکن اسمبلی کے بی پرسننا کماروغیرہ موجودتھے۔
