بینک کا قرضہ چکانے کیلئے انجینئرنے لوٹا بینک؛ہوا گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔بینک سے لئے گئے قرضے کو اداکرنے کیلئے بینک میں ڈاکہ ڈالنے کا واقعہ یہاں کے کاماکشی پالیہ میں پیش آیاہے اور اس واقعہ میں ملزم کوئی عام شخص نہیں بلکہ میکانیکل انجینئر ہے۔دھیرج(28) گرفتارہونے والاملزم ہے،بتایاجارہاہے کہ14جنوری کی شام چھ بجے یہاں کی ایس بی آئی شاخ میں ماسک پہن کر داخل ہوا،اس دوران بینک کے اہلکار گھر جانے کیلئے تیارہورہے تھے،اسی موقع کا فائدہ اٹھاکر دھیرج نے بینک کے چوکیدارکی گردن پر چاقو رکھ کر دروازہ کھلوایا،اس کےبعد اس نے لاکرسے ایک کلو سونااور نقد رقم لیکر فرار ہوگیاتھا۔اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور اس معاملے کو حل کرنے کیلئے دو الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھی۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور روٹ میاپ کی بنیادپر ملزم کو حراست میں لیا،پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے بتایاکہ وہ آن لائن ٹریڈنگ،کرڈیٹ کارڈ،بجاج فائنانس کی وجہ سے مقروض ہوچکاہے اور جملہ35لاکھ روپئے کا قرض اس پر واجب الادا ہے۔ملزم کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے5.6 لاکھ روپئے نقد،ایک کلوگرام سونا جس کی مالیت8538320روپئے ہےاور ایک موبائل فون ضبط کیاہے۔