تائیدی قیمت پر راگی خریدنےکیلئے عائد پابندیاں ہٹائی :سدرامیا

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔سابق ریاستی وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر سدارامیا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ راگی کو تائیدی قیمت پر خریدنے عائد پابندیوں کو ہٹایا جائے۔اخباری بیان جاری کرتے ہوئے سدارامیا نے یہ مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کے علاوہ حکومت راگی،دھان اور دیگر مصنوعات کے لئے مقررتائیدی قیمت میں اضافہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ سال بھر میں بار بار بارش کے درمیان کسان راگی، دھان ودیگر فصلوں کی کٹائی کرکے مارکیٹ لاتے ہیں اور حکومت نے امسال یکم جنوری سے راگی کو تائیدی قیمت پر خریدنے رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کرناٹک کے بنگلور ودیہی،رام نگرم،کولار چکبالاپور، منڈیا، ٹمکور، میسور، ہاسن، چترادرگہ،چکمگلور، چامراج نگر اور بنگلور شہر ضلع میں اہم فصل راگی ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ریاستی بی جے پی حکومت نے کسانوں سے راگی خریدنے کئی پابندیوں کو عائد کیا ہے جس کے تحت ایک کسان سے صرف کوئنٹل راگی خریدی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی جگہ کسانوں نے راگی کو متبادل فصل کے طو رپر اگایا ہے جس کی وجہ سے راگی کی فصل زیادہ ہوئی ہے جبکہ گزشتہ کے مقابلے امسال تائیدی قیمت میں فی کوئنٹل صرف 82روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔سدارامیا نے بتایا کہ گزشتہ سال فی کوئنٹل 3295 روپئے قیمت مقرر کی گئی تھی جو امسال 3377روپئے کی گئی ہے لیکن کسانوں کو 2019-20میں ٹراکٹر میں گی گھنٹہ کھیت جوتنے 750روپئے ادا کرنا پڑتا تھا لیکن امسال 1250تا 1300روپئے ادا کرنا پڑتا تھا۔ انہو ں نے بتایا کہ گزشتہ سال تقریباً 4.7لاکھ ٹن راگی تائیدی قیمت اسکیم کے تحت خریدی گئی تھی لیکن امسال صرف 2.10لاکھ ٹن خریدنے کی اجازت دی گئی ہے جس سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن رپورٹ پر عمل کیا گیا تو فی کوئنٹل موجودہ مقرر ہ قیمت کی دوگنی قیمت ادا کرنا پڑے گا۔