اقلیتوں کی قیادت کرنے سیدوحیداڈوکو سلیم احمدکی ہدایت،مختاراحمد،سیف اُللہ،ریاض احمد سمیت کئی کانگریس میں ہوئے شامل
بنگلورو:۔کے پی سی سی دفترمیں آج شیموگہ ضلع کے تعلقہ جات کے لیڈروں کو کانگریس میں شامل کیاگیا،بعض معطل شدہ کانگریسیوں کو بھی کے پی سی سی نے خصوصی دعوت دیکر پارٹی میں شامل کیاہے۔آج کے پی سی سی میں منعقدہ اس تقریب میں سینئرلیڈرآئینورمنجوناتھ نے جے ڈی ایس کو چھوڑکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمارنے پارٹی میں شامل ہونےوالوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آنےوالے دنوں میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیاجائے ،ریاست میں کانگریس پارٹی کی تائید میں لوگ کھڑے ہوئے ہیں ، ان لوگوں کا بھروسہ حاصل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کی جائے، آئینورمنجوناتھ کی پارٹی میں شمولیت سے ایک طاقت اُمنڈ آئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اس پارٹی کو مزید مضبوط کرینگے۔اسی موقع پر کے پی سی سی کارگزارصدر سلیم احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہی ایک ایسی پارٹی ہےجو تمام طبقات کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔پانچ گیارنٹیوں کو نافذکرنے کے بعد ریاست کی عوام کو بڑی سہولیات میسرہوئی ہیں ۔ انہوں نے سابق کارپوریٹر سیدوحیداڈوکو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ میں اقلیتوں کی قیادت کرنے کیلئے ان کے پاس اچھا موقع ہے،اس موقع کا وہ بھرپور استعمال کریں اور اقلیتوں کے قائدبن کر ابھریں۔ماضی میں جو ہوا ہے اُسے نظراندازکریں اور مستقبل کی طرف مضبوط قدم رکھیں۔اسی تقریب میں سابق کائونسلر مختاراحمدبھی کانگریس میں شامل ہوئے جبکہ سیدسیف اُللہ،ریاض احمد،شی جوپاشاہ،عبدالحمید، ناگراج گوڈا،وائی ایچ ناگراج،راجا نندنی سمیت کئی اہم لوگ اس موقع پر کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔
