دو عشروں تک فوج میں خدمات انجام دیکر وظیفہ یاب ہونے والے عطااُللہ کا پُرزور استقبال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔یہاں کے ہری ہر شہرمیں آج جشن سا ماحول نظرآرہاتھا،کیونکہ ہر ی ہر تعلقہ کے عطا اللہ نے مسلسل بیس سالوں تک ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوشی حاصل کرتے ہوئے آج اپنے آبائی شہر لوٹ آئے۔عطااللہ ایم ایس کا تعلق ہری ہر شہرکے نبی صاحب مکاندار اورنسیمہ بی جوڑےسے ہے۔1999 میں وہ آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد ہندوستانی فوج میں شامل ہوئے،بنگلورومیں ہونے والی بھرتی کے دوران بی ایس ایف میں وہ بطور سولجر شامل ہوئے تھے۔سال2000 کے جون 26 کو فوج میں شمولیت اختیارکرنے کے بعد ہیلنکا میں تربیت حاصل کی،اس کے بعد پونا میں آرم فورسس ٹریننگ حاصل کی،اس کے بعد ان کی تقرری کشمیرمیں ہوئی،پھر وہ2004سے2007 تک راجستھان کے جے سلمیر کے قریب پوکرن میں خدمات انجام دیتے رہے۔اسی طرح سے وہ راجستھان ،اُڑیسہ اور پنجاب میں خدمات انجام دیتے ہوئے بطور حولدار ترقی حاصل کی تھی۔قریب دو عشروں تک بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والےعطااللہ31 جنوری2022 کو اپنی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ان کی آج اپنے آبائی شہرمیں پُرتپاک استقبال کیاگیا اور ان کی آمد پر جلوس نکالاگیا۔