کاروار:۔اس وقت کرناٹک کافی سرخیوں میں ہے،کہیں حجاب تو کہیں پردہ تو کہیں مسلم نوجوانوں کا قتل عام ہوچکاہے،اب کاروار میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ شہید کرنےکی واردات تاخیر سے سامنے آئی ہے۔تعلقہ کے چتاکالو گرام پنچایت کے حدودمیں آنے والے ایک بیابان میں موجود درگاہ کی دیواروں کو نامعلوم شرپسندوں نےتباہ بربادکردی ہے۔چتاکالو پولیس تھانے میں اس تعلق سے معاملہ درج کرلیاگیاہے۔یہاں کے بزرگ صوفی سید مالدار نور درگاہ کی دیواروں کو توڑے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔یکم فروری کو ہارون شیخ نامی شخص سید مالدار نور درگاہ کی صفائی کیلئے آئے ہوئے تھے،اس دوران انہوں نے درگاہ کی دیواروں کو مثبت پایاتھا،پھر دو فروری کو یہ واردات انجام دئیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔درگاہ کو منہدم کئےجانے کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی وائی ایس پی سطح کے افسر کی خصوصی ٹیم تحقیقات کیلئے تشکیل دئیے جانے کی بات ایس پی سُمن ڈی پینیکر نے کہی ہے۔
