شیموگہ ہوائی اڈے کا کام جلد مکمل کرلیاجائیگا:ضلع نگران سکریٹری

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شیموگہ ہوائی اڈے کے تعمیر ی کام کا پہلا مرحلہ تیزی کے ساتھ چل رہاہے اور اس ہوائی اڈے کی خدمات لینے کیلئے مختلف کمپنیوں کوبھی دعوت دی گئی ہے۔ اس بات کااظہار شیموگہ ضلع نگران سکریٹری اور ڈپٹی کمشنرنے کیا ہے ۔ آج شیموگہ ہوائی اڈے کے تعمیری کام کا جائزہ لینے کے بعدانہوں نے بتایاکہ ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے میں 758 ایکر زمین پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ چل رہاہے،پہلے مرحلے میں رن وے،اے پران،ٹیکسی وے، کمپائونڈ،سمپرک روڈ، رِنگ روڈتعمیرکیا جا ر ہا ہے،دوسرے مرحلے کیلئے بھی تعمیراتی تیز ہوچکاہے ۔ائیرپورٹ ٹرمینل کی عمارت،الیکٹریکل ورک جون 2022 تک ختم ہونے ہیں،جبکہ بیجاپور اور شیموگہ ائیرپورٹ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹینڈربلایاگیاہے،اُڑان منصوبے کے تحت یہ ٹینڈربلایاجائیگا۔کم قیمت میں بہتر ہوائی خدمات فراہم کرنا ہمارا مقصدہے۔اس موقع پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کہاکہ شیموگہ ہوائی اڈے کا کام کم وبیش پچاس فیصد مکمل ہوچکاہے ، مزید آٹھ دس مہینوں میں بقیہ کام بھی ہوجائیگا۔شیموگہ میںزیر تعمیر ہوائی اڈہ آنے والے دنوں کیلئے بہتر ہوسکتاہے اور ا س سے یہاںصنعتی اور ترقی کے امکانات زیادہ ہونگے۔