شیموگہ: بدنیتی اورتنازعہ کے درمیان ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کے قتل کی کوشش ہونے کا معاملہ یہاں کے ہنساواڑی میں رونما ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے بدلہ لینے کی کوشش میں چھوٹے بھائی پر ٹرایکٹرچلانے کی کوشش کی اور کلٹی ویٹر کے ذریعہ شدید زخمی کردیا ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت ہنساواڑی کے ویدمورتی کا بیٹا گوتم (21) بتایا گیا ہے۔اس پرحملہ آوار ہونے اشخاص میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرچکے ونئے کمارتھا جس نے ٹریکٹر سے لگے ہوئے کلٹی ویٹرسے کئی دفعہ گوتم کی پیٹ اور سینے پروار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بھاری اوزار سے اس کےسرپر زورداروارکیا ہے جس کی وجہ سے متاثر کے سرپربھی بہت چوٹ لگی ہے۔دو بھائیوں کے بچوں کے درمیان اس جھگڑے کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ گوتم شیموگہ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ شیموگہ دیہی پولیس نے اس سلسلے میں شکایت درج کر لی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
