بل اداکرنے میں ناکام،بیوی نے شوہرکی لاش اسپتال میں ہی چھوڑدیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔اسپتال کی بل اداکرنے میں ناکام ایک خاتون نےاپنے شوہرکی میت کواسپتال میں ہی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور چار دنوں تک وہ لاش اسپتال میں ہی رہی۔یہ دل سوز واقع کرناٹک کے بنگلورومیں پیش آیاہے۔اطلاعات کے مطابق ایک نجی اسپتال میں چھ دن قبل ایک خاتون نے اپنے شوہرکو اسپتال میں داخل کروایاتھا،لیکن اسپتال میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا،لیکن اسپتال نے 4 لاکھ روپئے کابل تیارکیاتھااور بل کی ادائیگی کے بغیر لاش نہ دینے کی بات کہی تھی۔خاتون نے بتایاکہ اس کے پاس بالکل بھی پیسے نہیں ہیں،جس سے وہ بل کی ادائیگی کرے۔جب اسپتال کو لایاگیاتھا تو اسپتال کے ذمہ داروںنے خاتون سے ایک لاکھ روپئے جمع کرنے کیلئے کہاتھالیکن اس کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے صرف20 ہزار روپئے ہی ادا کرپائی تھی۔جب اس عورت کے شوہرکی موت واقع ہوئی تو اسپتال نے اسے چارلاکھ روپئے کی بڑی رقم اداکرنے کی ہدایت دی ۔چونکہ خاتون کے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے وہ لاش کو اسپتال میں ہی چھوڑچلی گئی۔لواحقین کا الزام ہے کہ مرنےو الے شخص نے آخری سانس لینے سے پہلے کہاتھاکہ اسپتال میں علاج درست نہیںہورہاہے اس لئے اسے دوسرے اسپتال میں داخل کیاجائے۔