شیموگہ: ضلع میں اعلان کردہ کوویڈ رہنما ئی خطوط کو سختی سے نافذ کرنے کے احکامات ضلع ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار کی جانب سے جاری کئےگئے ہیں۔ 12 مئی تک جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا متعلقہ ضلع اور تعلقہ سطح کے حکام اور سربراہوں کی ذمہ داری ہے ۔اس ہدایات پر ضلع کارپوریشن سمیت مقامی اداروں اور تمام محکموں کےحکام کو سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور آئی پی سی شق کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
