شیموگہ:۔وی آئی ایس ایل کارخانے کوبچانے کی راہیں پوری طرح سے بندنہیں ہوئی ہیں،اب بھی اس کیلئے موقع ہے،اس سمت میں کوشش کی جا ئیگی ۔ اس بات کااظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات کی گئی ہے،کارخانے کوبچانے کے سلسلے مزدور یونین لیڈروں کے ساتھ بات کی جارہی ہے۔وی آئی ایس ایل کو بچانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں،ا س کیلئے ماہرین سے بھی بات ہورہی ہے،فی الحال وی آئی ایس ایل کوارٹرس کو بچانے کیلئے ایک وفد دہلی روانہ ہوا ہے ،وہاں اس وفد کو رہنے کیلئے تمام سہولت دی گئی ہے،اس کے علاوہ کارخانے کو ریاستی حکومت کے ماتحت لیکر دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔دریں اثناءوی آئی ایس ایل کارخانے کو دوبار شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کارخانے کے پاس احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر محمدثناء اُللہ نے بھی احتجاج کی تائید کرنے مزدوروں کے ساتھ احتجاج گاہ پہنچے اور اپنے خطاب میں کہاکہ مرکزی و ریاستی حکومت کارخانے کو بچانے کیلئے سنجیدگی سے کام کریں ۔ کارخانے کو بچانے کیلئے ضروری مائنس کو مہیا نہیں کیاگیا،جس کی وجہ سے کارخانہ بند ہواہے۔اگر حکومت چاہتی تو اس سلسلے میں پہلے ہی اقدامات اٹھا سکتی تھی۔
