سرکاری ملازمین کو ریاستی حکومت نے دیا تحفہ،2.75فیصد بڑھا مہنگائی بھتا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت کے سرکاری ملازمین کو یکم جنوری سےمہنگائی بھتہ (ڈی اے) بڑھانے کا فیصلے ریاستی حکومت نے کیاہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یکم جنوری سے اب تک کیلئے حکومت نے مہنگائی بھتا بڑھانے کا فیصلہ کیاہے،جس کے مطابق ملازمین کو2.75 فیصد ڈی اے بڑھایاجائیگا،اس کیلئے حکومت سالانہ1447 کروڑروپئے خرچ کریگی۔واضح ہوکہ سرکاری ملازمین نے پچھلےدنوں سے پانچ فیصد مہنگائی بھتہ بڑھانے کا فیصلہ کیاتھا،لیکن حکومت نے2.75 فیصد ہی مہنگائی بھتے میں اضافہ کیاہے۔واضح ہوکہ حال ہی میں مرکزی حکومت کے ملازمین کو مرکزی حکومت نے تین فیصد مہنگائی بھتہ اضافہ کیاتھا،اس تناظرمیں ریاستی حکومت نے ملازمین کے2.75 مہنگائی بھتےمیں اضافہ کیاہے۔