شیموگہ:کل شہرمیں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات ہونے کے باوجود ہرشا کے جلوس کیلئے اجازت دئیے جانے کی بات پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلوس کیلئے اجازت نہیں دی گئی تھی اور کہاگیا تھا کہ جلوس پُر امن طریقے سے نکالاجائیگا۔اس سلسلے میں پولیس سے رپورٹ لی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ شیموگہ ضلع میں اسکولوں وکالجوں کےآغاز کے تعلق سے جلدہی فیصلہ لیاجائیگااور آج شام اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کے ساتھ بیٹھک کی جائیگی۔
