26 مئی کومسجد آمنہ کا افتتاح شیخ الحدیث محمدشعیب اللہ خان مفتاحی کی امامت سے ہوگا

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:۔شہرکے محبوب نگر میں مسجدِ آمنہ کاافتتاح26 مئی کو ہونےجارہاہے۔اس افتتاحی تقریب میں جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم بنگلوروکے بانی ومہتمم شیخ الحدیث محمدشعیب اللہ خان مفتاحی کی شرکت ہوگی۔اس مسجد کاافتتاح بعدنماز مغرب مولانا کی امامت کے ذریعے سے ہوگا،اس کے بعد خصوصی خطاب بھی منعقد کیاگیاہے۔ساتھ ہی ساتھ اس موقع پر مدرسہ مظہر العلوم کے ناظم مفتی سید مجیب اللہ قاسمی بھی خصوصی خطاب فرمائینگے ۔اس افتتاحی تقریب کی نظامت مسجدِ آمنہ کے خطیب مولانا ارشاداحمد خان قاسمی انجام دینگے،اس کے علاوہ اس تقریب میں مقامی علماء وحفاظ کی بھی شرکت ہوگی۔اس افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے مسجدانتظامیہ کمیٹی کےسکریٹری کے ایم نعمت اُللہ ( کیپیٹل) نےاپیل کی ہے۔