شیموگہ؛شہرکی معروف سونے کے زیوارت کی دُکان ملبارگولڈمیں خریدی کے بہانے آئی ہوئی ایک نامعلوم خاتون نے60 ہزار روپئے مالیت کاسونے کازیور لیکر فرارہوئی ہے۔شہرکے بی ایچ روڈ پر موجودملبارگولڈاینڈ ڈائمنڈ میں سونے کا زیورخریدنے کیلئے ایک خاتون آئی ہوئی تھی ،اسی دوران اس نے کائونٹر پرموجود سیلس عملے کو گمراہ کرتے ہوئے 60 ہزار روپئے مالیت کا زیورلیکر فرارہوئی ہے۔یہ واقعہ24 نومبر کو پیش آیا ہے، عملےنے زیورات کے اسٹاک کا جائزہ لیتے وقت اس بات کو پایاکہ ایک زیور اسٹاک میں کم ہے ، اس بات کی اطلاع عملے نے اپنے سینئر اہلکاروں کو دی اس کے بعد اس معاملے کو دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں درج کرلیاگیاہے۔
