بنگلورو:۔ گروہا جیوتی اسکیم کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ ہر گھر کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا ریاستی کانگریس حکومت نے اعلان کیا ہے۔ پچھلے اعلان کے مطابق گروہا جیوتی اسکیم سے استفادہ کرنے آج 15 جون سے عرضیاں داخل کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن یہ عرضیاں داخل کرنے والے ایپ سیوا سندھو میں کچھ ٹکنیکل خرابی کی وجہ سے عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔ اب اس اسکیم سے فائڈہ اٹھانے کیلئے عرضیاں 18 جون سے آن لائن داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر توانائی کے جے جارج نے کہا کہ سیوا سندھو میں کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ عرضیاں 15 جون کے بجائے 18 جون سے داخل کریں۔ کانگریس کی 5 گیارنٹی اسکیموں میں گروہا جیوتی بھی ایک اہم اسکیم ہے۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والے صارفین کو 18 جون سے آن لائن عرضیاں داخل کرنی چاہئے۔
