شیموگہ :شیموگہ میں آج کرفیو نافذکیاگیاہےا ور شہرمیں حالات کو قابومیں لانے کیلئے ریاپڈ آیکشن فورس سمیت مختلف پولیس فورسس کو تعینات کیاگیاہے۔کل شہرمیں ہونے والے پُرتشددکے واقعات کے آج ریاپڈ آیکشن فورس کی110 ویں بٹالین( آر اے ایف) کی تکڑی نے روٹ مارچ کیاہے۔شہرکے گاندھی بازار،روی ورمابیدی،او۔ٹی روڈ، سدایا روڈ،اے اے سرکل میں یہ روٹ مارچ کیاگیا۔اس کے علاوہ شہرمیں غیر ضروری طور پر گھومنے والے لوگوں کو پولیس نے قابومیں کرنے کی کوشش کی اور کم وبیش مشکوک سواریوں کی جانچ کاکام بھی کیاہے۔آج صبح شہرکے مضافاتی علاقے تنگانگرپولیس تھانے کے حدودمیں گوپالا کے کورما کیری اور ٹیپونگرکے چھٹویں کراس میں شرپسند عناصرنےدوآٹورکشااور دو موٹر بائک کو آگ لگائی ہے،اس سلسلے میں تنگا نگر پولیس تھانے کے حدودمیں معاملہ درج کیاگیاہے۔
