شیموگہ:شہر میں اوشا نرسنگ کے قریب ریلوے گیٹ کے راستے میں روزانہ نقل وحمل کرنے والے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں روزانہ رونما ہونے والے ٹرافک کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے سکریٹری کے چیتن نےایک درخواست پیش کی ہے۔شیموگہ۔ سولنگا روڈ پر اوشا نرسنگ کے قریب ریلوے گیٹ پرتعمیری کاموں کے پیش نظر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی گئی ہے۔لیکن جو مسافر اس واحد راستے پر منحصر ہیں انہیں روزانہ کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوں نےضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کریں۔سولنگاروڈ کے ساتھ جڑےریلوے گیٹ کے ذریعے روزانہ ہزاروں لوگ نولے، انجینئرنگ کالج، ایگریکلچر کالج ، فیکٹری سمیت مختلف کاموں کیلئے اسی راستے پر انحصار کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ روزانہ اسی راستے سے شکاری پور، شرالکوپہ کو جانے والی بسوںکوسو لنگا سے ہو کر گذرنے والایہی ایک مرکزی راستہ ہے۔ اس راستے پر ٹریفک کے نظام کو بحال کئے بغیر نقل وحمل کو اچانک روک لگانے سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہےاور مسافروں کیلئے فی الحال کیلئے جو متبادل راستہ دیا گیا ہےوہ نہایت تنگ ہے ۔ بومن کٹے، ایل بی ایس نگرکے راستے سے سولنگا روڈ کو جانے میں ٹرافک کا شدید مسئلہ کھڑارہاہے۔ عوام نے شکایت کی کہ انہیں روزانہ کام پرجانے کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چیتن نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ شیموگہ۔سولنگاروڈپر ٹریفک کے نظام کو بحال رکھتے ہوئے مسافروں کو سہولیات فراہم کیا جائے۔
