سوائی پالیہ کے قدیم قبرستان کولیکرپھر سے شرانگیزی، عدالت کے احکامات کو بحال رکھنےکمیٹی نے ڈپٹی کمشنرکو دیا میمورنڈم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔شہرکے سوائی پالیہ میں موجود قدیم قبرستان کا معاملہ کرناٹکاہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،ایسے میں چند شرپسند اس معاملے کو لیکرشرپھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،اس قبرستان کے معاملے کو عدالتی احکامات کے مطابق کسی بھی طرح کی سرگرمی کو انجام نہ دینے کیلئے آج ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیاگیا۔سوائی پالیہ کی جامع مسجدکمیٹی کے نمائندوں نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکو میمورنڈم دیتے ہوئے بتایاکہ یہ قبرستان قدیم قبرستان ہے ،یہاں سینکڑوں قبریں مسلمانوں کی ہیں،لیکن یہاں پر منڈلیشور سوامی مندر کمیٹی کی جانب سے اعتراضات درج کئے گئے تھے اور اس قبرستان کو شیوپانائک کے اہل خانہ کی قبریں ہونے کی بات کہی گئی تھی اور اس قبرستان کو محکمہ آثارقدیمہ کے حوالے کیا گیا تھا ، لیکن اس معاملے کو کرناٹکا ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیاہے اور عدالت نے اسٹیٹس کو برقراررکھنے کے احکامات دئیے ہیں،جس کی وجہ سے یہاں پر سرکاری یا غیر سرکاری سرگرمیوں کو انجام نہیں دیا جا سکتا ، اس لئےضلع انتظامیہ اس معاملے میں سنجیدگی سے حالات کو عدالت کے احکامات کے مطابق برقرار رکھے ۔ میمورنڈم قبول کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے کمیٹی کے ذمہ داروں کو یقین دلایاکہ وہ عدالت کے احکامات کے مطابق ہی کارروائی کرینگے اور کسی کو اس قبرستان میں مداخلت کرنے کا موقع نہیں دینگے ۔ اس موقع پراڈوکیٹ نیازحمد، اڈوکیٹ محمد عارف اُللہ،سیدمصطفیٰ،سید محی الدین ،مختار احمد ندیم،حفیظ اُللہ خان نذیر، محیب اُللہ خان،تجمل احمد ،محمد رازق، جیلان رضا خان وغیرہ موجودتھے۔