شیموگہ:۔ شہر کے 28ویں وارڈ ،آرایم ایل نگر میں زیر التواء ترقیاتی کاموں کے تعلق سے یہاں کے مقامیوں نے کانگریس جنرل سکریٹری محمد اقبال (نیتاجی) کی قیادت میں وزیر نگران کار کے ایس ایشورپا ، کارپوریشن کمشنر اورمتعلقہ انجینئر سے ملاقات کی گئی۔ اس دوران آرایم ایل نگر میں جاری کام جیسے سڑکوں کی تعمیر، ڈرانیج، نالوں اوردیگر بنیادی ضروریات کی مرمت کا کام پچھلے کئی دنوں سے چل رہا ہے، انہوں نے کارپوریشن کمشنر اورانجینئر سے گذارش کی ہے کہ کاموں کی وجہ سے یہاںکے باشندوں کو بہت ساری دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ آرایم ایل نگرکے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اوردیگر کام سست رفتاری سے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ نقل وحمل میں یہاں کے مقامیوں کو کئی طرح مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہےاس کے علاوہ دھول ، مٹی، غبارکی وجہ سےمقامیوں کی صحت پر مضر اثرات رونما ہورہا ہے ہیں۔ کارپوریشن کمشنر نے نیتاجی اورمقامیوں کے مطالبے کو سننے کے بعد اگلے ایک ہفتے میں کاموں کو مکمل کروانے کی یقین دہانی کی ہےاورساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت میں کاموں کی تکمیل نہیں ہوتی ہے تو وہ خود آکر کاموں کا جائزہ لیںگے۔
