بھدراوتی:20جولائی کی رات کو بھدراوتی کے بمن کٹے کے ساکن محمدمجاہد عرف مجوکو قتل کرنے کےالزام میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتارکیاہے۔دیہی پولیس تھانے کے انسپکٹر گروراج میلار،سی پی آئی راگھویندراور دیگر اہلکاروں نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاہے،جن کی شناخت سنتوش کمار،سریندر ا ،منجوناتھ، وجئے کمار، وینکٹیش کے طورپرکی گئی ہے ۔ سا ل 2019 میں مجاہد عرف مجونے رمیش نامی شخص کا قتل کیاتھا،اس قتل کے معاملے میں بدلہ لینے کیلئے اس گروہ نے مجاہد کا قتل کیاہے۔
