تعمیراتی کارکنوں کیلئے کوویڈ ویکسین پروگرام

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :شہر کے گاڑی کوپہ میں واقع آدتیہ کنسٹرکشن کمپنی کے احاطے میں گذشتہ روزعمارتوں کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کو محکمہ مزدور کی جانب سے کوویڈ ویکسین دی گئی ہے۔کرناٹکا نیراوری کارپوریشن کے ذریعہ تالابوں کو بھرنے کے منصوبے کے تحت آدتیہ کنسٹرکشن کمپنی نے اسکی ٹھیکیداری حاصل کی ہے اور ان ٹھیکداروں کی نگرانی میں کام کررہے 80 افرادعمارتوں اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کو تنگا نگر پرائمری ہیلتھ سنٹر میںڈاکٹر بھیم اپا کی موجودگی میں کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔اس موقع پر ہیلتھ آفیسر ایم اے اخترنے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو دوسری خوراک 84 دن بعد دی جائےگی ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ویکسین لینےکے باوجود ماسک پہننا اور فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اسکے علاوہ بار بار ہاتھوںکو دھونا بھی لازمی ہے۔اس موقع پر لیبر آفیسر ایم پی وشوناتھ ، کے این این ایل کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر این وی بھٹ ، پروجیکٹ منیجر امریش ، محکمہ صحت کا عملہ موجودتھا۔