
شیموگہ : آج علی الصبح شیموگہ-بھدراوتی کے درمیان پیش آنے والے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب شیموگہ سے بھدراوتی جارہی ٹرک ماچنہلی کے قریب بے قابو ہوکر ڈیوائیدر سے ٹکراتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب جاکر بھدراوتی سے شیموگہ آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں کار میں سوار دونوں ہی سوار موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں کی شناخت بھدراوتی پیپر ٹاؤن کے ساکن شنموکھا اور رام چندر کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں بھدراوتی ٹرافک پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
