بنگلورو میں8/افراد کوبیلاک فنگس

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔یہاں پر کورونا کے تبدیل شدہ قسم بیلاک فنگس کے 8 معاملات بنگلورومیں پیش آئے ہیں،جس کے بعد ریاستی حکومت نے مزید موثر اقدامات اٹھانے کا اعلان کیاہے۔آج صبح ریاستی وزیرآراشوک نےاس دوران بتایاکہ اگر ریاست میں حالات یوں ہی بے قابو ہوتے ہیں تو15/اگست کے بعد ریاست میں دوبارہ لاک ڈائون نافذکیاجائیگا یا پھر سخت احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کیلئے سوچا جائیگا۔بتایاجارہاہے کہ ریاست میں کوروناکی تیسری لہرکی وجہ سے اب تک 300 کے قریب بچے اس وبائی مرض کاشکارہوئے ہیں،پچھلے تین دنوں میں ریاست میں کوروناکے معاملات میں اضافہ بھی ہواہے۔آراشوک نے مزیدبتایاکہ اگر لوگ اپنی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیارنہیں کرتے ہیں تو ہمیں مجبوراً لاک ڈائون نافذ کرنا پڑیگا۔