سیکولرکہلانے والی کانگریس نے بھی کیامقتول ہرشاکے گھر کا رخ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ شہر میں ہورہے تعجب خیز اورحیرت انگیز تبدیلیوں کو دیکھنے کے بعد یہاں کی عوام اپنےسوچنے اورسمجھنے کی صلاحیت کھوتی جارہی ہے کیونکہ عوام اس وقت اس طرح کی الجھنوں میں پھنس چکی ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہورہا ہے کہ کون دوستی کا ہاتھ بڑھارہا ہے اورکون دشمنی کو ہوا دے رہا ہے۔ اسطرح کے سنگین اور الجھنوں بھرے حالات کے درمیان ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس سے عوام کو مزید حیرت انگیز کردیا ہے۔جس میں آج کانگریس پارٹی کے ضلعی لیڈروں نے بھی مقتول ہرشا کے گھر کا رخ کیاہے اوراپنے قدم انکے گھر کی طرف بڑھاتے ہوئے کئی طرح کی الجھنوں کی وجہ بنے ہیں۔ آج پارٹی کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش، کے پی سی سی ترجمان بیلوروگوپال کرشنا، سابق ایم ایل سی آرپرسنناکمار، این رمیش ،نے ہرشاکے گھرپہنچ کر انکے اہل خانہ کو تسلی دی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہرشاکی بہن اشوینی نے کہا کہ ہمیں کسی طرح کی مدد نہیں چاہئے لیکن ہم آپ سبھی سے مطالبہ کرتےہیں کہ ہرشا کے قاتلوں کو سزا دی جائے اور ہرشا کوانصاف دلایا جائے۔ اس دوران لیڈروں نے یقین دلایا کہ ہرشاکے قاتلوں کو سخت سےسخت سزا ملنے تک ہماری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔سندریش نے کہا کہ مجرموں کو سزا دینے کیلئےہماری پارٹی کے لیڈر سدرامیا اورڈی کے شیوکمار عدالتی تحقیق کرنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔