شیموگہ؛ نامعلوم افراد نے کیا حملہ؛ زخمی کو اسپتال میں کیا گیا داخل

شیموگہ : شہر کے گوپال کے پدما ٹالکیس کے قریب آج شام ہواخوری کے لئے گئے ہوئے ایک شخص پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس کے بعد زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں یس پی لکشمی پرساد نے بتایا ہے کہ یہ حملہ کیوں ہوا اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے، وینکٹیش نامی شخص آج شام ہو اخوری کے لئے گیا ہوا تھا اس دوران کچھ لڑکوں نے اس پر حملہ کیاہے، اسپتال میں وینکٹیش کی عیادت کے لئے بجرنگ دل کے دیندیال، دتاترے وغیرہ پہنچے تھے۔ وہیں معاملے کی چھان بین کی ذمہ داری تنگانگر پولیس کے انسپکٹر دیپک کو دی گئی ہے ۔
